(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور یہ وہیں چیز ہے جس پر ہم اعتقاد رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ عملی ہوکر رہے گا اور اس کے لئے کچھ قربانیاں اور وقت درکار ہے۔
لبنان کے ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے تھا کہ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ صدی کی ڈیل ایک مضحکہ خیز ناکام منصوبہ ہے ، امریکی صدر کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطین اور دنیا کی مجاہد اور مزاحمت کار قوم ہے جو اس فضول سےمنصوبے کو کبھی بھی نافذ ہونے کی اجازت نہیں دیں گی اور اس بات کی اجازت ہرگز نہيں دیں گی کہ اسرائیل غاصب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے غاصبانہ قبضوں کو قانونی شکل دے سکے۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں ہے، مشرقی اور مغربی بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور یہ وہیں چیز ہے جس پر ہم اعتقاد رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ عملی ہوکر رہے گا اور اس کے لئے کچھ قربانیاں اور وقت درکار ہے۔