(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے یمنی تحریک انصار اللہ کی جانب سے صہیونی قبضے کے خلاف فلسطینی قوم کی ترجمانی اور حمایت پر یمنی عوام اور قیادت کو سراہتے ہوئے اپنے بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے خلاف جراتمندانہ موقف قابل تعریف ہے۔
گزشتہ روز حماس کے دفتر سےجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے یمنی تحریک انصار اللہ کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں انھوں نے انصار اللہ کی جانب سے غرب ارد ن پر صیہونی ریاست کو ناجائز قراردینے اور عرب ممالک سے امریکاکاتیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ "صدی کی ڈیل ” کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "ہم فلسطین کے مسئلے کو ترک نہیں کرسکتے یہ ہمارا مستقل موقف ہے”کی تعریف کی ہے ۔
اپنے پیغام میں اسماعیل ھنیہ نے عرب اور اسلامی ممالک سمیت دنیا سے صیہونی ریاست کے غیر قانونی قبضے اور ناجائز پالیسز کے خلاف متحرک ہونے کی اپیل کی۔