(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں امداد پر انحصار کرنے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے امداد دینے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے وعدے پورے کریں۔
رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے مقبوضہ فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں بجٹ خسارہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
انھوں نےبتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے حکومت کو ہونےو الاخسارہ 32 بلین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ اس میں اضافہ ہورہاہے انہوں نے امداد دینے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے وعدے پورے کریں تاکہ آئندہ ماہ 9 ہزار نئے فلسطینی خاندانوں کو سوشل سیکیورٹی الائونسز جاری کیے جاسکیں ۔
انہوں نے بتایا کہ فلسطین میں امداد پر انحصار کرنے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔