• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین کاز کی حمایت اہم اسلامی و دینی فریضہ ہے، مفتی نعمان نعیم

اتوار 05-07-2020
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین کاز کی حمایت اہم اسلامی و دینی فریضہ ہے، مفتی نعمان نعیم
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) کراچی () فلسطین کاز کی حمایت اہم اسلامی و دینی فریضہ ہے,  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد قابل ستائش ہے، ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مفتی محمد نعیم کے فرزند مفتی نعمان نعیم نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل مسلسل ظلم کر رہا ہے اور ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرے، ہم فلسطین کاز کی حمایت کرتے ہیں اور اس کام میں شریک ہونا ہمارے لئے سعادت سے کم نہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا وفد سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں مفتی نعیم کے انتقال پر تعزیت کے لئے جامعہ بنوریہ پہنچا تھا جہاں مفتی نعیم کے صاحب زادہ مفتی نعمان نعیم نے وفد سے ملاقات کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، معروف عالم دین صوفی عبد الغفار اورفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم شریک تھے.

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مفتی نعیم کے انتقال پر مفتی نعمام نعیم کو تعزیت پیش کی اور مفی نعیم کے لئےدعائے مغفرت کی, اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا سیف اللہ ربانی اور دیگر بھی موجو دتھے۔

Tags: فلسطینی کازمفتی محمد نعیممفتی نعمان نعیممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.