• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین میں یہودی آبادکاری بین القوامی قوانین کے خلاف ہے، جرمنی

جمعرات 21-11-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین میں یہودی آبادکاری بین القوامی قوانین کے خلاف ہے، جرمنی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جرمنی نے امریکا کی جانب سے فلسطین میں یہودی آبادکاری کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی فلسطین میں یہودی آبادکاری کو غیر قانونی سمجھتا ہے جبکہ یہ بین القوامی قوانین کی بھی کلی خلاف ورزی ہے ۔

جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان  ھائیکوماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آباد کاریوں کے بارے میں اپنا موقف کبھی نہیں بدلا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "جرمنی اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتاہے، جو امن عمل کے امکانات کوختم کررہی ہے اور خطے میں امن کیلئے دو ریاستی حل کو بہت مشکل بنا رہی ہے۔”

ترجمان نے بیان میں مزید کہا ہے کہ  جرمنی تنازعہ فلسطین کے باہمی حل کیلئے  دونوں فریقین کے جائز خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے یوروپی یونین کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں جاری رکھے گا  اور ایسے مواقع پید اکرنے کی کوشش کرے گا جو دونوں فریقین کیلئے قابل قبول ہوں ۔

واضح رہے کہ  دو روز قبل  امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کاریوں کو غیر قانونی نہیں مانتا ہے۔  امریکہ کی طرف سے اس بیان پر اقوام متحدہ نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے اس بیان کی مخالفت کی تھی ۔

Tags: جرمنی کے وزیرخارجہمقبوضہ فلسطینیھائیکوماسیہودی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.