• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطین میں یہودی آبادکاری، عرب لیگ کی امریکی موقف کی شدید مذمت

منگل 26-11-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین میں یہودی آبادکاری، عرب لیگ کی امریکی موقف کی شدید مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری کو قانونی قرار دینے کے امریکی بیان پر عرب لیگ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا کے نئے بیان کا مقصد اسرائیل کو غربِ اردن میں یہودی کالونیوں کا قانونی جواز فراہم کرنا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

گزشتہ روز مصر کے شہر قاہرہ میں تنظیم کے صدر دفتر میں مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی کہنے کے امریکی بیان پر عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا  جس میں  امریکا کے یہودی بستیوں کے بارے میں نئے مؤقف سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ غیر قانونی یہودی بستیوں کے بارے میں امریکا کے نئے مؤقف کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 18 نومبر کو محکمہ خارجہ میں ایک تقریر میں کہا تھا کہ ’’ٹرمپ انتظامیہ تمام جانب سے قانونی مباحث کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ غربِ اردن میں قائم اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم نہیں ہیں۔‘‘امریکا نے اس طرح فلسطینی اراضی پر یہودی آبادکاروں کی بستیوں کے بارے میں گذشتہ چارعشروں سے اختیار کردہ مؤقف سے انحراف کیا ہے۔پہلے امریکا یہ کہتا رہا ہے کہ یہ یہودی بستیاں بین الاقوامی قانون سے کوئی مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔امریکا کی غربِ اردن میں یہودی بستیوں کے بارے میں اب تک کی پالیسی 1978ء میں محکمہ خارجہ کی قانونی رائے پر مبنی تھی۔اس نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے منافی قراردیا تھا۔

Tags: "ہنگامی اجلاس"امریکی موقفعرب لیگقاہرہیہودی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.