(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کورونا سے 467 افراد کےمتاثر ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ سات افراد جاں بحق ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپور ٹ میں بتایا گیا ہےکہ 467 نئے متاثرین میں سے 172 مقبوضہ بیت المقدس ، 189 الخلیل ،9 نابلس ،44بیت لحم ، 16قلقیلیہ ،32 رام اللہ اور البیرہ شہر ،3 جنین ،2اریحا ، 3 وادی اردن اور دو کا تعلق الخلیل کے مضافاتی علاقوں سے ہے جبکہ جاں بحق ہونےوالوں میں سے چار کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے اور تین کا الخلیل سے ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی بھی نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، لیکن عالمی وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو56 فیصد ہے ۔