(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 204 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 4 مریض بیماری سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں عالمی وبا ء کورونا وائرس سے متاثرین کے مزید 204 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں کورونا کے کل متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3689 ہوگئی ہے ،3037 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 637 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ القدس میں المطلع اسپتال میں زیرعلاج ایک عمر رسیدہ خاتون اور الخلیل میں ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے متاثر چار فلسطینی مریض چل بسے۔ ان میں تین الخلیل اور ایک کا تعلق القدس سے ہے، جس کےبعد کل متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔