(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 26 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں 2ہزار 7سو 26 نئے مریضوں میں مہلک وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 8سو 60 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 68 ہزار 1سو 32 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می الکیلہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں میں غرب اردن کے شہروں الخلیل میں 2، بیت لحم میں 2، سلفیت میں2، نابلس میں ایک فلسطینی شامل ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں 17 اور القدس میں تین مریض دم توڑ گئے۔
گذشتہ چوبسں گھنٹوں کے دوران غرب اردن کے شہروں طوباس میں مزید 49 کیسز سامنے آئے، طولکرم میں 88، جنین میں 168، الخلیل میں 25، قلقیلیہ میں 25، القدس کے اطراف میں 17، اریحا میں 12، رام اللہ میں 132، سلفیت میں 12، بیت لحم میں 27، غزہ کی پٹی میں 1764 اور القدس میں 38 مریض سامنے آئے ہیں۔
رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا کے صحت یاب کیسز کی شرح 87 اعشاریہ 8 فی صد، فعال کیسز 11 اعشاریہ دو فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔