(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) کوروناوائرس سے متاثرین میں میں ایک چالیس دن کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ چار مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔
فلسطینی وزیر صحت صحت می کیلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےبتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 34 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کے نئے مریض الخلیل، بیت لحم اور نابلس گورنری میں سامنے آئے ہیں الخلیل میں 23، بیت لحم میں 10 اور نابلس میں ایک مریض سامنے آیا ہے ان مریضوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے ۔
انھوں نے بتایا ہے کہ کوروناکے نئے مریضوں میں ایک چالیس دن کا بچہ بھی شامل ہے
می کیلہ نے بتایا کہ فلسطین میں کرونا کے متاثرہ فلسطینیوں کی کل تعداد 1568 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 616 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ 947 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے جب کہ پانچ فلسطینی کرونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔