(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رواں سال بیرن ملک سے قابص ریاست میں غیر قانونی طور پر منتقل ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہواہے۔
اسرائیلی مرکز برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019ء کے دوران دنیا کے دوسرے ملکوں سے نام نہاد اسرائیلی ریاست میں آنے اور آباد ہونے والے یہودیوں کی تعداد میں 2018ء کی نسبت 20 فی صد اضافہ ہواہے جس کے بعد قابص ریاست میں غیر قانونی یہودیوں کی تعداد 33 لاکھ ہوگئی ہے ۔
ان 33 لاکھ یہودیوں میں وہ یہودی شامل نہیں ہے جو دیگر عرب ممالک سے اسرائیل میں منتقل ہوئے ، ان میں 43 اعشاریہ سات فی صد یہودی سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سنہ 1990ء سے اب تک اسرائیل منتقل ہوئے۔
واضح رہے کہ یہودیوں کی ایک بہت بڑی تعداد امریکا ،جرمنی ،پولینڈ اور نیدر لینڈ سے اسرائیل منقل ہوئی ہے جبکہ مرزائی یہویوں میں کم سے کم 5 لاکھ سوڈان اور دیگر افریقی ممالک سے اسرائیل میں لاکر بسائے جاچکے ہیں ۔