(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چیئرمین فلسطینی الیکشن کمیشن کی یو این کے مندوب برائے مشرقی وسطیٰ سے ملاقات ، فلسطین میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی الیکشن کمیشن کےچیئرمین حناناصر سے مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر ان کے دفتر میں ملاقات کیاس دوران فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص فلسطین میں انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرقی وسطیٰ نیکولائے حنا ناصر کو اقوام متحدہ کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ انتخابات جلد اور بہترین انداز میں منعقد ہوں ۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ھشام کحیل بھی موجود تھے۔حنا ناصر نے نیکولائے میلا ڈی نوف کو بتایا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک میں انتخابات کے حوالےسے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔