(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے صدر کو ملک میں تینوں انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطین میں صدارتی انتخابات کے انعقاد اور اس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے صدر محمود عباس نے چیئرمین فلسطین الیکشن کمیشن حنا ناصر سے رام اللہ میں اپنے دفتر میں ملاقات کی تھی ، اس ملاقات اہم پیشرفت ہوئی تھی جس کے حوالسے سے فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ نے گذشتہ روز اپنی کی رپورٹ انکشاف کیا ہے کہ چیئر مین فلسطین الیکشن کمیشن حنا ناصر نے انتخابات کے حوالے سے صدر عباس کو تجاویز پیش کیں جس کے بعد صدر نے 20 جنوری کو باقاعدہ طور پر انتخابات کے لیے فرمان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے چیئرمین نے ملک میں تینوں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنی تیاریوں کا اعلان کیا۔