• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن کا فلسطینی رہنماؤں کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 26-03-2021
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین فاؤنڈیشن کا فلسطینی رہنماؤں کے انتقال پر اظہار تعزیت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل کا حماس کے رہنماؤں کے انتقال پراظہار افسوس اور اہلخانہ سے دلی تعزیت۔

پاکستان میں فلسطین کاز کیلئے سرگرم عمل واحد تنظیم فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نےاپنے جاری بیان میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگری کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دو رہنماؤں عمر البرغوثی اور عدنان يونس أبو تبانہ  کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکرتےہوئے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے،  انھوں نے کہا ہے کہ حماس قابض صیہونی ریاست کے پنجوں سے ارض مقدس کو آزاد کرانے میں مصرف عمل ہے اور یہ ایک سیاسی ،سماجی اور عسکری  سطح پر مزاحمت  کی عالمگیر علامت بن چکی ہے۔

انھوں نے دونوں رہنماؤں کے انتقال کو فلسطین ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا ایک عظیم نقصان قراردیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی، انکا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام فلسطینی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اسلامی تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر عدنان یونس ابو تببانہ مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی اور اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے مقامی رہنما تھے آپ نے القدس اوپن یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ڈاکٹر عدنان یونس ابو تببانہ عالمی وباء کورونا وائرس کاشکار ہوکر آج صبح مقامی اسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی قصبے "کوبر” سے تعلق رکھنے والے عمرالبرغوثی مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے نمایا رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے صیہونی ریاستی دہشتگردی کے سامنے مزاحمت کی پاداش میں زندگی کے 27 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے، عمر البرغوثی بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوکر گذشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے

Tags: حماسدکھ اور صدمہڈاکٹرڈاکٹر صابر ابومریمڈاکٹر عدنانعمر البرغوثیفلسطین فاؤنڈیشنمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.