• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین سے متعلق امریکی منصوبہ ناکامی کا شکار ہو چکا ہے ۔ منیر ملک صدر کراچی بار ایسوسی ایشن

جمعرات 20-02-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطین سے متعلق امریکی منصوبہ ناکامی کا شکار ہو چکا ہے ۔ منیر ملک صدر کراچی بار ایسوسی ایشن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کراچی (پ۔ر)فلسطین اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی صدر کا منصوبہ ناکام ہو گا،مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

فلسطین کاز کی حمایت میں وکلاء برادری صف اول میں کھڑی ہو گی، ان خیالات کا اظہار کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو نتخب صدر منیر ملک نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کو سراہتا ہوں،فلسطین، فلسطینیوں کا وطن ہے، اقوام متحدہ کا مسئلہ فلسطین سے متعلق کردار شرمناک رہا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کومسترد کرتی ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کاز کی حمایت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔ملاقات کے دوران کراچی بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جی ایم کورائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اولیاء اللہ اور صوفیوں کی سرزمین ہے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول محمد حسین محنتی، مولانا باقر زیدی، محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، ازہر علی شاہ ہمدانی،مطلوب اعوان قادری، سید شبر رضا،معروف قانون دان غلام مصطفی سمیت قاضی زاہد اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عدالت و انصاف کا متقاضی ہے، ان کاکہنا تھا کہ وکلاء فلسطین و کشمیر کے لئے جد وجہد میں میدان میں نکلیں اور مظلوموں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کی خدمات ہمیشہ قابل تعریف رہی ہیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مضبوط آواز ہے تاہم اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے وکلاء برادری کے کردار کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں ملک طاہر ایڈوکیٹ، سارہ علی ایڈوکیٹ،زاہد علی ایڈوکیٹ، کنول زہرا ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ رحیمہ، ایڈوکیٹ روبینہ اور دیگر شریک تھے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب اراکین میں ایڈوکیٹ شانتی دیوی، ایڈوکیٹ امرت شاردا،ایڈوکیٹ حنا کرن،ایڈوکیٹ صائمہ میمن، ایڈوکیٹ علیم النساء،ایڈوکیٹ شفیع احمد، ایڈوکیٹ سیف کھوسو، ایڈوکیٹ انور میمن، ایڈوکیٹ باقر مہدی اور دیگربھی موجود تھے۔

Tags: امریکی منصوبہصدی کی ڈیلفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکراچی بار ایسوسی ایشنمحمد حسین محنتیمنیر ملک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.