(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ فلسطین اتھارٹی کی جانب سے غرب اردن میں فلسطینی سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون دونوں سلنگین جرائم ہیں اوران کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔
اسلامی جہاد کے ترجمان سعید نخلہ نے اپنے بیان میں فلسطینی پولیس کے ہاتھوں فلسطینی سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ فوری طور پر بندکیا جائے ۔
بیان میں سعید نخلہ نے غرب اردن میں رام اللہ اتھارٹی کے وفادار سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کوجمہوری اور آئینی سیاسی حقوق کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور رہ نماؤں کی پکڑ دھکڑ سے فلسطینی عوام میں سیکیورٹی اداروں کی ساکھ بری طرح مجروح ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوریت کی نفی اور وہاں کےعوام پرعرصہ حیات تنگ کرنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔نخلہ کا مزید کہنا تھا کہ غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون دونوں جرائم ہیں اوران کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔