دو فلسطینی کوہ پیما بھائیوں نےروس کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کو سرکرکے فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیما بھائی محمد غوانمة اور خالد غوانمة نے روس کے بلند ترین پہاڑی سلسلے “البروس” کو سر کر کے فلسطین کا پرچم لہرا دیا، کوہ البروس ایک غیر فعال آتش فشاں پہاڑی سلسلہ ہے جو روس میں کباردینو، بالکار جمہوریہ اور کراچائے، چرکیسیا میں جارجیا کی سرحد کے قریب مغربی قفقاز پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، البروس چوٹی سلسلہ کوہ قفقاز اور یورپ کی بلند ترین چوٹی جس کی اونچائی 5 ہزار 6 سو 42 فٹ ہے۔
فلسطینی کوہ پیماوں کا کہنا ہے کہ روس کی بلند ترین پہاڑی چوٹی پر فلسطین کے پرچم کو لہرانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ فلسطین کی جانب مبذول کرانی ہے۔
واضح رہے کہ روس کی بلند ترین پہاڑی سلسلے کو سرکرنے والے یہ واحد فلسطینی نہیں ہیں ان سے قبل عالمی شہرت یافتیہ کوہ پیما رائد زيدان ماونٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی سات دیگر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔