(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ کے لیے جاپانی حکومت نے ایک کروڑ 10 لاکھ 15ہزار ڈالر کی اضافی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز فلسطین وزیراعظم محمد اشتیہ اور جاپانی وزیر برائے خارجہ امور وکیسوکی سوزوکی کے درمیان ایک کروڑ ڈالر کی امداد کے علاوہ فلسطینی حکومت کے ساتھ دو مزید سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ائندہ دنوں میں جاپان فلسطینی پناہ گزینوں کےمعاشی استحکام میں مدد فراہم کرنے کے لیے 55 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
اس امداد کا ایک بڑا حصہ غزہ کی پٹی میں 98 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں کی معاشی تعلیمی ضروریات اور صحت کی اسکیموں پر خرچ کرے گا۔اس کے علاوہ جاپان کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسکولوں کے قیام اور تعلیمی ضروریات کے لیے 56 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم صرف کرے گا۔