(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی ٹی وی کے عملے کو ایک شو کی فلم بندی کے دوران مہمان سمیت گرفتار کرکے کیمرے اور دیگر سامان کو ضبط کرلیا۔
فلسطینی خبر ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے زیتون کے پہاڑی علاقے میں ایک مارننگ شو کی فلم بندی کے دوران دھاوا بولا اور پروگرام اینکر دانا ابو شمسیہ کیمرا مین عامر عابد اور پروگرام کے مہمان محمد عباسی کو گرفتارکرکے ٹی وی چینل کے کیمرے اور دیگر سامان ضبط کرلیا ۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العمود کےقریب اسرائیلی فورسز نے فلسطین ٹی وی کی رپورٹر کرسٹین الیناوی اور کیمرہ مین علی یاسین کو گرفتار کیا اور انہیں المسکوبیئح حراستی مرکز منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی حکام نے 20 نومبر سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطین کے تمام ٹی وی پروگراموں اور شوز پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔