(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے وفد نے لبنانی صدر سے ملاقات میں صدر محمود عباس کی جانب سے بیروت دھماکوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عزام الأحمدکی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے بیروت میں لبنانی صدر ميشال نعيم عون سے ملاقات کی ، ملاقات میں وفد کے دیگر اراکین میں صالح رأفت، بسام صالحی ، واصل أبو يوسف، فتحی أبو العردات اور لبنان میں فلسطینی سفیر اشرف دبور شامل تھے ۔
فلسطینی وفد نے لبنانی صدر سے ملاقات میں کہا ہے ہم یہاں فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی عوام کی جانب سے لبنان پر آنےوالے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں ،جس طرح لبنانی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے حقوق کیلئے یک زبان ہیں ویسے ہیں فلسطینی عوام اپنے لبانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، وفد نے بیرت دھماکوں میں شہید ہونےوالوں کی مغفرت اور زخمی ہونےوالو ں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔