(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محکمہ خارجہ کے توسط سے اقوام متحدہ ، یوروپی یونین ،امریکہ اور روس کو خطوط بھیجے ہیں جس میں اسرائیل کو معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے مجبور کرنے کے لئے مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے، فلسطینی وزیر اعظم
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کابینہ کے ہفتہ واراجلاس میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ، یوروپی یونین ، روس اور امریکہ کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بیت المقدس میں فلسطینی انتخابات کے انعقاد سمیت دستخط شدہ معاہدوں پر پابند رہنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام عالمی قوتوں کے ذریعے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ اس مقدس شہر میں ہونے والے انتخابات میں عوام کی شرکت پر ناجائز پاندیوں کی رکاوٹیں نہ کھڑی کرے اورفلسطینیوں کو اپنا قومی حق استعمال کر نےکا پورا موقع فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مداخلت سے انتخاباتی عمل اور انتخابی فہرستوں میں سیاسی جماعتوں کے ممبران سمیت القدس کے شہریوں کی شمولیت کو آزادی اور شفافیت کے ماحول میں سہولت ملے گی جس سے 22 مئی کو جمہوری جشن کی راہ ہموار ہوگی اور فلسطینی کاز کو نئی طاقت ملے گی جو اسے بیرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بنائے گی۔