(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ میں اپنے دفتر میں فلسطین کے زرعی اور صنعتی چیمبرز آف فیڈریشن کے عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ، عالمی وباء کورونا وائرس سے معیشت کو ہونے والے نقصان کے ازالے اور ملک کو بحران سے نکالنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فیڈریشن سے بات کرتے ہوئے محمد اشتیہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث "ہم جس مشکل سیاسی اور معاشی صورتحال کا شکار ہیں اس ضمن میں ہماری ہماری پہلی کوشش شہریوں کی صحت اور ان کی روز مرہ زندگیوں میں سماجی اور سیاسی تحفظ کی فراہمی ہے ، لہذا صحت اور معیشت کے مابین توازن پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو اپنایا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "کورونا وبائی مرض سے صرف صحت کا شعبہ ہی متاثر نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے سیاحت کو بھی دھچکا لگا ہے۔
اس موقع پر انھوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو 300 ملین ڈالر کی رقم انہائی آسان قرضوں اور نرم شرائط پر دینے کا اعلان کیا ہے