• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی نوجوان کی سزا عمر قید میں تبدیل

جمعرات 11-06-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی نوجوان کی سزا عمر قید میں تبدیل
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)   صہیونی فوجی عدالت نے صہیونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں قید فلسطینی نوجوان  کی قید کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسرائیل کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے اسیر عمر سمیر الریماوی کی 35 سال قید کی سزا کو تا حیات عمر قید سزا میں تبدیل کردی ہے۔ عدالت نے الریماوی کے دوسرے ساتھی اسیر احمد ایوب عبید کی 32 سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت نے 19 سالہ اسیر سمیر الریماوی اور اس کے ساتھ احمد ایوب عبیدہ کی سزا میں اضافے کے حوالے سے دی گئی درخواست پرعمل درآمد کرتے ہوئے اول الذکر کی 35 سال قید کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے جبکہ دوسرے اسیر کی بتیس سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

دونوں کو اسرائیلی فوج نے 18 فروری 2015ء کو ایک یہودی آباد کار کو ہلاک کرنے کے الزام میں گولیاں مار کر زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا،  ان کے ایک تیسرے ساتھی 18 سالہ ایھم باسم صباح کو بھی گرفتار کیا گیا اور یہودی آباد کار کو چاقو کے وار سے ہلاک کرنے میں معاونت کے الزام میں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Tags: ایھم باسم صباحصہیونی فوجی عدالتعمر سمیر الریماویعمر قیدفلسطینی نوجوان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.