• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی فوج سے جھڑپیں ،فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی

بدھ 11-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی فوج سے جھڑپیں ،فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوج کی گھر گھر چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران بلاجواز گرفتاریوں پر  احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر قابض صیہونی فوج نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے  نتیجے  میں دو فلسطینی زخمی متعدد بے ہوش  ہوگئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس  کے شہر نابلس کے  مشرقی قصبے جبل العرمہ میں بیتا کے مقام پر چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران روایتی لوٹ مار اور رہائشیوں پر تشدد کیا جس پے جواب میں فلسطینی نوجوانوں کی بڑی تعداد  نے بطور احتجاج قابض صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا ۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی ذد میں آکر دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ متعدد دم گھنٹے کے باعث بے ہوش ہوگئے ۔

فلسطین ہلال احمر کے مطابق زخمی اور بے ہوش ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک فلسطینی جس کے سینے میں گولی لگی اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے زخمی ہونے کے بعد فلسطینی منتشر ہونے کے بجائے اور مشتعل  ہوگئے اور آخری اطلاعات تک قابض صیہونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں مزید فلسطینیوں کے زخمی  اور گرفتار ہونے کا خدشہ ہے ۔

Tags: جھڑپیںفلسطینی نوجوانقابض صیہونی فوجنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.