(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 18 مریض صحت ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طورپر کورونا سے صحت یاب ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیرصحت می کیلہ نے بتایا کہ رام اللہ میں ہوگو شاویز اسپتال میں زیرعلاج 11 فلسطینی صحت یاب قرار دیے گئے جبکہ مبقوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں مزید 7 مریضوں کے کورونا کے ٹیسٹ لئے گئے جو منفی آئےہیں، طبی جانچ پڑتال کے بعد مزید 18مریضوں کو کورونا کی بیماری سے صحت یاب قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والے تمام مریضوں کو 14 دنوں کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان تمام افراد کا اگلے 14 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر معائنہ جاری رہے گا۔