(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے اسرائیلی قبضے کے خلاف نکالی جانےوالی ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ گرفتار ہونےو الے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر غرب اردن پر صہیونی عملداری کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی ۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے، آنسو گیس کی بے تحاشہ شیلنگ سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری ہوئی جبکہ فائرنگ اور دم گھٹنے سے کم سے کم 48 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔