(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم کی آمد کے خلاف نکالی گئی ریلی پر صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افرادزخمی جبکہ گیس کی شیلنگ سے سانس گھٹنے کی شکایت کے با عث اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز قابض فوج نے مقبوضہ فلسطین میں الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو کی آمد کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں فلسطینی باشندوں سمیت سیاسی، سماجی اداروں کےکارکنان کی بڑی تعداد نےشرکت کی تاہم پرامن ریلی کے شرکاء پر قابض فوج کی جانب سے بد ترین لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین شدید زخمی ہوگئے۔
صہیوینی فوج نے بڑے پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے باعث ریلی میں شریک افراد نے فوج کے خلاف لاٹھی چارج اور گرفتاریوں پر مشتعل ہوکر اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسی، فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے، مکانات کی مسماری اور قابض فوج کے ظلم وتشدد کے خلاف نعرے لگائےاور سڑکیں بلاک کر دیں۔
صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست ربر کی دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے باعث کئی مظاہرین گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد کو سانس گھٹنے کی شکایت کے بعداپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گرفتار ہونے والے درجنوں فلسطینی باشندوں کو قابض فوج نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن کے حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔