(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے مسلط کئ گئی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاھدین نے قابض صہیونی ریاست کے مختلف علاقوں میں متعدد راکٹ حملے کئے جس کے نتیجےمیں 50 سے زائد یہود ی آبادکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے نتیجے میں 46 آباد کار زخمی ہوئے ہیں، بعض شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ بعض کو درمیان اور بعض کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 23 آبادکاروں کو میزائلوں کےشیل لگے جب کہ 21 آباد کار خوف سے شدید صدمے سے دوچار ہوئے ہیں۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے کمانڈر بہاء ابو عطاء کو ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران ان کی اہلیہ سمیت شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد غزہ میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد اسلامی جہاد نے اپنے کمانڈر کی شہادت پر دشمن کو کاری ضرب لگانے اور اسے سخت سبق سکھانے کا اعلان کیا ہے۔