(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کی حکمران جماعت "لیکود” کی جانب سے ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نیتن یاھو کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم مزاحمت کاروں کے حملے کے خوف سے نیتن یاھو نے دورہ منسوخ کردیا۔
اسرائیلی ٹی وی چینل "12” نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے خوف کو دورے کی منسوخی قرار دیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکمران جماعت "لیکود”کی جانب سے غزہ کی سرحد سے متصل اسرائیلی شہر عسقلان میں انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صیہونی ریاست کے وزیراعظم کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، مگر ان کا یہ دورہ غزہ میں موجود فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پشں نظر منسوخ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے جلسے میں براہ راست شرکت سے معذرت کی اور ٹیلیفو ن پر خطاب کیا، دورے کی منسوخی کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں تاہم نتن یاھو کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق نیتن یاھو کا دورہ غزہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے ممکنہ راکٹ حملوں کے خوف کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔