(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم ایک تقریب میں شریک تھے کے اس دوران غزہ سے راکٹ حملے کی اطلاع ملی جس کے ساتھ ہی نیتن یاھو تقریب ادھوری چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
قابض صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو غزہ سے متصل شہر عسقلان میں بئرسبع میں ایک ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں شریک تھے اس دوران غزہ سے راکٹ حملہ کیا گیا ، راکٹ کھلے علاقے میں گرا جس سے کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ راکٹ حملے کی خبر سنتے ہی صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو حواس باختہ ہوکر تقریب سے بھاگ نکلے ۔