(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری صہیونی دشمن کی پوری مسلم امہ کے خلاف جارحانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان ترجمان حازم قاسم نے نے غزہ اور شام میں اسلامی جہاد کے مراکز پربمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں پر صیہونی فوج کے حملے پوری مسلم امہ پر حملے کے مترادف ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری صہیونی دشمن کی پوری مسلم امہ کے خلاف جارحانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے، صہیونی ریاست پوری مسلم امہ کے مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی جارحانہ ذہنیت کی عکاسی کررہا ہے۔
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کے جارحانہ عزائم کے خلاف پوری مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارض فلسطین پر صہیونی دشمن کے قبضے کے خاتمے کے لیے پوری مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں شام میں تنظیم کےدو کمانڈرشہید ہوگئے تھے۔