(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کی جیل میں غیر معینہ مدت کےلیے حراست میں لیے جانے والے فلسطینی قیدی نے اپنی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو تئیس ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
قیدی کلب برائے اسیران کے ترجمان کےمطابق گزشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی غیر قانونی قید کے تحت حراست میں لیے گئےفلسطینی نوجوان بسام ذیاب نے جیل میں اپنی غیر قانونی نظر بندی کو مسترد کرتے ہوئے 32ویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی نوجوان کو سزا کے طور پر ان کے خاندان سے ملنے نہ دینے کے ساتھ ساتھ دوسرے قیدیوں سے بھی الگ کر تے ہوئے تنگ و تاریک حصے میں قید کر دیا دیا گیا ہےجہاں ہوا اور روشنی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی جیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی قیدیوں کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں کا شکار کیا جاتا ہے جس کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو آواز اٹھانا چاہیے۔