(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کی قومی کونسل نے دنیا کی پارلیمنٹس اور یونینوں سے یو این آر ڈبلیو اے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا جس کےذریعہ فلسطین جیسے اور دوسرے ملکوں کوبے مثال مالی بحران پر قابو پانے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الزعنون نے فلسطین لبریشن اتھارٹی کے شعبہ مہاجرین امور کے تعاون سے تمام پارلیمانی اسمبلیوں کے سربراہان اور دنیا بھر کے پارلیمانی صدور کو پیغامات بھیجے جس میں انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کردہ یو این آر ڈبلیو اے "اونروا” کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ تقریبا 5 5.3 ملین فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنی خدمات فراہم کرتا ہے تاہم اقوام متحدہ کے امداد اور تعمیرات کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے سال 2018ء کے ابتدائی عطیے میں سےگزشتہ برس جنوری میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چھ کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم روکے روکے جانے کے بعدشدید بحران کا شکار ہے۔
یہ کٹوتی دو جنوری کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹ کا نتیجہ ہیں جس میں فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ فلسطینیوں نے امریکی اعانت کو کبھی نہیں سراہا نا ہی اُس کی عزت کی ہے۔
واضح رہے کہ یو این آر ڈبلیو اے 1949 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک فیصلے کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا اور اس نے اپنے پانچ شعبوں: اردن ، شام ، لبنان ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کو امداد اور تحفظ فراہم کرنے کا اختیار اس وقت تک دیا تھا جب تک کہ ان کے مسئلے کا کوئی مناسب حل تلاش نہ ہوجائے۔