(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امیر قطر کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی فراہمی کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
شوریٰ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حما د الثانی کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کے جائز حقوق فراہم نہیں کیئے جاتے مشرق وسطیٰ میں امن ایک خواب سے زیادہ کچھ نہیں انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق میں سب سے اہم 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہوجیساکے بین القوامی قوانین اور عرب امن اقدام کی قراردادوں میں طے کیا گیا ہے۔
"انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی عدم فراہمی کے بغیر خطے میں امن کی کوششوں کیلئے بعض عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو محض ایک سراب قراردیا ہے۔