(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم کاکہنا ہے کہ صدی کی ڈیل میں تجویز کردہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری قائم کریں گے اور اسرائیلی خود مختاری کے ہر اقدام کو امریکا تسلیم کرے گا۔
قابض ریاست کے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں قابض صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کےلیے پیش کردہ امن منصوبہ صدی کی ڈیل صہیونی ریاست کے لیے صدی کا ‘سنہری موقع’ ہے اور ہم اس موقعے کو کسی بھی صورت میں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا کہ جانب سے صدی کی ڈیل کے منصوبے کے تحت جن فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری کی تجویز دی گئی ہے ان پرہم اپنی خود مختاری قائم کریں گےاور اسرائیلی خود مختاری کے ہر اقدام کو امریکا تسلیم کرے گاتاہم امن منصوبے کی روشنی میں فلسطینیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی جاسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر نے جس روز صدی کی ڈیل کے منصوبے کا اعلان کیا وہ دن اسرائیل کے لیے تاریخی تھا اور اسرائیل اس سنہری موقع کو کسی بھی صورت ضائع نہیں کرے گا۔