(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کا غرب اردن پرقبضے اور اسے اپنی خود مختاری میں لینے کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹیو بلاک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں پر صہیونی ریاست کی خود مختاری کے قیام کا اعلان بین الاقوامی قوانین کی مخالفت اور طاقت کے استعمال کے اقوام متحدہ کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو ناقابل قبول ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہالینڈ یورپی یونین کا رکن اور عالمی برادری کا حصہ ہے۔ عالمی برادری سنہ 1967ء کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیل کی کسی بھی قسم کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کرتی۔ سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل نے جتنے بھی علاقوں پر تسلط قائم کیا ہے وہ متنازع اور غیرقانونی ہے، جب تک اس حوالے سے فلسطینیوں کےساتھ کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پاتا اس وقت تک اسرائیل کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں ہوگی۔