• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول ہے، فرانس

پیر 13-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول ہے، فرانس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  مقبوضہ فلسطین میں صیہونی  ریاست کےغیر قانونی اقدامات کی مذمت دنیا بھر میں جاری ہے تاہم اسرائیلی ریاست اپنے غیر قانونی اقدامات سے باز آنے پر راضی  نہیں ، فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی حکومت نے توسیع پسندانہ منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے یہودی آباد کاری کے منصوبوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضۃ بیت المقدس میں فرانسیسی قونصل خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا غرب اردن میں 1936 مکانات کی تعمیر کا اعلان ناقابل قبول اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے تباہ کن ہے، اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری، غرب اردن میں یہودیوں کو بسانا اور مشرقی بیت المقدس میں توسیع پسندانہ منصوبوں پر کام جاری رکھنا بین الاقوامی برادری کے لیے باعث تشویش ہے۔

فرانسیسی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 واضح طورپر عالمی برادری کے  موقف کی عکاسی کرتی ہے، عالمی برادری کواسرائیل پراس قرار داد عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مسلسل گھروں کی تعمیر اور توسیع پسندی دو ریاستی حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

Tags: غرب اردنغیر قانوی یہودی بستیاںفرانس کی مذمتمقبوضہ فلسطینیہودی آبادی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.