(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )غزہ سے عازمین کا پہلا قافلہ فریضہ حج کی ادائیگی لے لیے حجاز مقدس روانہ ہو گیا۔عازمین حج کا یہ قافلہ قاہرہ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر سے عازمین حج مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ پہنچ رہے ہیں ۔ادھر فلسطینی عازمین حج کا پہلا قافلہ بھی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گیا۔فلسطینی عازمین کا یہ قافلہ براستہ قاہرہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا۔
مصر میں فلسطینی سفیر دیاب ال لوح کا کہنا تھا کے عازمین حج کے قافلے میں 795 عازمین شامل ہیں ،جو گزشتہ روز غزہ سے یہاں پہنچے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کل 9 قافلے فلسطین سے سعودی عرب جائیں گے جن میں سے یہ پہلا قافلہ تھا اور اس دفعہ عازمین کی کل تعداد 2900 ہے۔
انہوں نے مزید کہا کے باقی فلسطینی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے مزید 11 فلائٹس قاہرہ سے چلائی جائیں گی۔