(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینی عوام صہیونی ریاست کے ساتھ عدم اطمینان کی تصدیق انتخابات میں اپنے حق کو استعمال کرتے ہوئےہی کر سکتے ہیں اسی لیے صہیونی ریاست کے حکام القدس میں انتخابات منسوخ کرانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے امام و خطیب الشیخ عکرمہ صابری کی جانب سےبیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں صہیونی حکام طاقت کے زور پر فلسطینیوں کو آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کر نے سے روکنےکی سازشیں کر رہی ہے لیکن فلسطینی عوام صہیونیت کے خلاف بیت المقدس میں انتخابات کیلے پر عزم ہیں کیونکہ فلسطینی انتخابات قابض صہیونی حکام کے بیت المقدس سمیت فلسطین پر ناجائز تسلط کوتوڑنے کی راہ پر ایک مثبت قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام صہیونی ریاست کے ساتھ عدم اطمینان کی تصدیق انتخابات میں اپنے حق کو استعمال کرتے ہوئےہی کر سکتے ہیں جبکہ القدس سے اپنی شناخت مستحکم رکھنے کے لیے بھی فلسطینیوں کو اسرائیل کےحیلے بہانوں سے ووٹ ڈالنے کےقومی حق پر لگائی گئی پابندی کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ انتخابات کومنسوخ کرانے کی صہیونی سازشیں ناکام ہوسکیں۔