(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر نے پنشن ایکٹ میں کی گئی تمام ترامیم جن میں ارکان پارلیمنٹ کے ریٹائرمنٹ الاؤنس اور وزراء کے مساوی عہدے رکھنے والی شخصیات کے الاؤس تھے ان سب کو منسوخ کردیا ہے۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں لکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے پنشن اورریٹائرمنٹ سے متعلق قانون میں کی گئی تمام ترامیم منسوخ کردی ہیں ان ترامیم میں ارکان پارلیمنٹ کے ریٹائرمنٹ الاؤنس اور وزراء کے مساوی عہدے رکھنے والی شخصیات کے الاؤس شامل تھے۔
واضح رہے کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے وزراء کے مساوی عہدے رکھنے والی شخصیات کو مالی مراعات دینے سے متعلق قانون پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔