(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جیل حکام کی جانب سے فلسطینی طالبہ کی مدت حراست میں 13 روز کی کمی کرکے انھیں عید الاضحیٰ سے دو روز قبل رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کی رہائشی اور مزاحمتی تحریک حماس کے مقامی سربراہ کی صاحبزادی صحافی بشریٰ کو صیہونی فوج نے 11دسمبر 2019 کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتارکیا تھا او ر ان پر اسرائیلی مخالف سرگرمیوں میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چھ ماہ کیلئے قید کی سزاسنائی تھی ۔
اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافیہ بشریٰ الطویل کی انتظامی قید میں 13 دن کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد انہیں 28 جولائی کو عید الاضحیٰ سے درو روز قبل دس اگست 2020ء کے بجائے 28 جولائی 2020ء کو رہا کیا جائےگا۔