(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی رہنما کو 24 فروری 2020ء کو ان کے گھر سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست میں لیاگیاتھا ۔
قابض صیہونی ریاست کی فوجی عدالت عوفر نے مقبوضہ فلسطین کے شہر اریحا کے گورنر اور فتح تحریک کے سیکریٹری جنرل نائل ابو العسل کی قید میں مسلسل تیسری بار پانچ ماہ کی توسیع کی ہے ، نائل ابو العسل کو 24 فروری 2020ء کو ان کے گھر سے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کےتحت گرفتار کیا گیا تھا ، پانچ ماہ پورے ہونے کے بعد اس کی مدت حراست پوری ہونے کے مزید پانچ ماہ قید کی سز اسنائی گئی اور اب تیسری بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام فلسطینیوں کے ارض مقدس سے بے دخل کرنے کیلئے خواتین ، بچوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر فلسطینیوں کو جسمانی اور ذہنی اذیتیں دینے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ۔