(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی فوجی عدالت کی جانب سے فلسطینی رہنما کی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کرتے ہوئے صحت کی خراب صورتحال کے تحت اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6 روز قبل صیہونی فوجی عدالت نے فلسطینی رہنما الشیخ عمر البرغوثی کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چار ماہ کی قید کی سزا سنادی تھی جس میں گزشتہ روز مزید دو ماہ کا اضافہ کرتےہوئے ان کی مدت حراست کو چھ ماہ کردیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ الشیخ عمر البرغوثی کا شمار فلسطین کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ زندگی کے 25 سال صیہونی زندانوں میں گزار چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس ان کے ایک بیٹے کو صیہونی فوج نے گولیاں مار کر شہید بھی کردیا تھا تاہم یہ تمام مظالم ان کو فلسطینی قوم کے حقوق کی جہدجہد سے دور نہیں کرسکے ۔