(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کیلئے سرگرم افراد پر بلا جواز پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جبکہ قبلہ اول کے خلاف ہونے والی سازشی کارروائیوں کو بے اثر کرنے کے الزام میں اسرائیلی حکام فلسطینی باشندوں کو طویل قید کے احکامات بھی جاری کرہےہیں ۔
صیہونی حکام نے معروف فلسطینی سماجی کارکن رائدة سعيد الخليلی پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پانچ ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی خاتون صحافی سندس عویس پر بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کا کہان ہے دونوں فلسطینی خواتین صیہونی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف ہونے والی سازشوں او ر القدس کو یہودیانے کی سرگرمیوں کے خلاف متحرک تھیں جس کی پاداش میں ان پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ تین روز قبل صیہونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے خطیب اور معروف فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری کے گھرپر بھی چھاپہ مارا تھا اور ان پر بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔