• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 11 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی قانون پر حافظ نعیم الرحمن کی تنقید

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کی جانب سے جاری مظالم، جبری اقدامات اور امتیازی قوانین کھلی ریاستی دہشت گردی اور بدترین انسانیت سوز جرائم ہیں۔

جمعہ 03-04-2026
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی قانون پر حافظ نعیم الرحمن کی تنقید
0
SHARES
15
VIEWS

اسلام آباد – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کی جانب سے جاری مظالم، جبری اقدامات اور امتیازی قوانین کھلی ریاستی دہشت گردی اور بدترین انسانیت سوز جرائم ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف سزائے موت جیسے قوانین کا نفاذ دراصل ایک منظم نسل کشی کی پالیسی کا تسلسل ہے، جس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا اور ان کے وجود کو مٹانا ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور اب وہ کھلم کھلا اپارتھائیڈ (نسل کشی) نظام کے ذریعے ان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رہا ہے۔ قیدیوں پر تشدد، غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک، بھوک اور بنیادی سہولیات سے محرومی جیسے اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ صہیونی ریاست کسی عالمی قانون، اخلاقیات یا انسانی اقدار کی پابند نہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری، بالخصوص مسلم دنیا، صہیونی پالیسیوں، کھلی جارحیت اور جاری نسل کشی کو سمجھتے ہوئے اپنی آنکھیں کھولے اور محض بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا تقاضا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فوری اور مکمل سفارتی، تجارتی اور معاشی بائیکاٹ کیا جائے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی عدالتوں میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جائیں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے مؤثر عالمی دباؤ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر ایک واضح اور دوٹوک حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، بصورت دیگر صہیونی جارحیت کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرتا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو اس مسئلے پر جرات مندانہ اور قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ اور انسانیت کا مسئلہ ہے، اور اس پر خاموشی ظلم کی تائید کے مترادف ہے۔

Tags: DeathPenaltyHafizNaeemHumanRightsisraelJusticepalestinePalestinianPrisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.