(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالم برادری اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ووٹنگ کا طریقہ کار طے ، مقبوضہ بیت المقدس کے باشندے اسرائیلی پوسٹل سروس کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ صدر محمود عباس کے خصوصی مشیر برائے داخلی امور اور سابق فلسطینی وزیراعظم نبيل شعث نے ترکی کے خبررساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے 3 لاکھ 40 ہزار فلسطینی رہائشیوں کے اتنخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے عالمی برادری اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے کہ بیت المقدس کے باشندے اسرائیل کی پوسٹل سروس کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔
انتخابات کے عمل کی نگرانی عالمی برادری کی سرپرستی میں کی جائے گی جہاں بیت المقدس کے فلسطینی اسرائیلی ڈاک اور عالمی نگرانی میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔