(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم انتشار نہیں چاہتے لیکن فلسطینی اراضی کو اسرائیل میں ضم نہیں ہونے دیں گے۔
تحریک فتح کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور شہری امور اتھارٹی کے سربراہ حسین شیخ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ ، "ہم نااہل یا بیوقوف نہیں ہیں اور ہم انتشار نہیں چاہتے ہیں۔” ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ اسرائیل کے ساتھ ایسے مقام پر آجائیں جہاں سے واپسی ممکن نا ہوں اور فلسطینی اراضی کا اسرائیلی ریاست کے ساتھ الحاق ایک ایسا ہی مقام ہے جس کے بعد واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا یعنی اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات اور رابطے باقی نہیں رہیں گے ۔
انھوں نے صیہونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو اس کےنتائج سنگین ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری صیہونی ریاست پر عائد ہوگی۔