(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں تین ماہ سے زیادہ عرصے تک قید رہنے والے نوجوان فلسطینی رہنما کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مضافاتی علاقے المغیر کے رہائشی 30 سالہ فلسطینی رہنما باسل ابو علیا کو فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں تین ماہ سے زیادہ قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا گیا
باسل ابو علیا کو فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے رام اللہ انٹیلی جنس چیف کی ہدایت پر حراست میں لے لیا تھا اور تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز رام اللہ اتھارٹی کی مجسٹریٹ عدالت سے 500 اردنی دینار ضمانت کے عوض رہا کیا ہے۔