(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی نے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدی کی ڈیل کے خلاف قرار داد واپس نہیں لی ہے صرف مؤخر کی ہے ۔
فلسطینی اتھارٹی نے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد واپس نہیں لی بلکہ اس پر رائے شماری موخر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے مقرب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ نے قرارداد کے مسودے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق قرارداد پر رائے شماری موخر کرانے یا قرارداد واپس لینے کے لیے فلسطینی اتھارٹی پر امریکا کی طرف سے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔