(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری رہنے والے اختلافات کے بعد اب اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے تجارتی جنگ ختم کردی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تنازعات ختم ہوکرمعمول پر آگئے ہیں ، گذشتہ 28 جنوری کو امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے اعلان کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا اور اسرائیل سے مویشیوں کی خریداری بند کردی تھی جبکہ اس کے جواب میں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں سے سبزیوں کی خریداری روک دی تھی تاہم دونوں فریقین کے درمیان جاری تجارتی جنگ اب ختم ہوگئی ہے اور فریقین نے اس حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو مویشیوں، پھلوں اورسبزیوں کی خرید و فروخت پر عاید کی گئی پابندی ختم کردی ہے